مشہور خبریں

سماجوادی پارٹی کے مسیح اللہ بیسٹ کی فوری نمائندگی ، عائشہ حکیم چوک میں بجلی بحال، مستقل حل کی یقین دہانی

مالیگاؤں /  وارڈ نمبر 15، مولانا حنیف ملی نگر (دت نگر) کے عائشہ حکیم چوک میں دوپہر کے وقت اچانک ٹرانسفر سے وائر ٹوٹ جانے کے سبب علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

علاقہ کے متحرک نوجوان اور سماجوادی پارٹی کے اہم رکن مسیح اللہ بیسٹ کو فوراً طلب کیا گیا۔ مسیح اللہ بیسٹ موقع پر پہنچے، صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور فوری کارروائی کی۔ انہوں نے مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کمپنی کے آفیسران سے رابطہ کیا، جس کے بعد عارضی طور پر لائن درست کروا کر بجلی کی سپلائی بحال کرائی گئی۔
مسیح اللہ بیسٹ نے کمپنی کے آفیسران پر مستقل حل کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد آفیسران نے 8 دن کے اندر وائر کی تبدیلی کے ذریعے مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے مسیح اللہ بیسٹ کے فوری اور مؤثر اقدام پر دل کھول کر شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.