ناسک / سنیچر 20 ستمبر کو ترمبکیشور میں مسافر گاڑیوں کی رسیدیں پھاڑنے والے چار سے پانچ افراد کے ایک گروپ نے آنے والے سمہاسٹھ کے پس منظر میں سادھوؤں اور مہنتوں کی میٹنگ کو کوریج کرنے جا رہے صحافیوں پر شدید حملہ کیا ۔ اس میں کرن تاجنے (پڈھاری نیوز)، یمیش کھرے (زی 24تاس)، ابھیجیت سونونے (سام ٹی وی) شدید زخمی ہوگئے ۔ جس کے بعد اس واردات کی ہر سطح سے مذمت کی جارہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اس معاملے میں ترمبکیشور پولس نے پرشانت راجو سونونے، شیوراج دھنراج آہر، رشیکیش یوگیش گانگورڈے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ اس حملہ کی وجہ سے ماحول کافی گرم تھا۔ اس کے بعد اب ترمبک میونسپل کونسل نے چیف آفیسر راہول پاٹل کے ذریعے گاڑی کی فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کونسل نے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔
دریں اثنا، ترمبک میونسپل کونسل شہر میں آنے والے ہر سیاح سے گاڑی کی فیس وصول کر رہی ہے، اور یہ وصولی کا کام اے ایس ملٹی سروسز، کھارگھر، نوی ممبئی نامی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ یہ 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کا سالانہ ٹھیکہ ہے، اور ٹھیکیدار کا نام انیل شکلا ہے۔ اس کے پاس میونسپل کونسل کی صفائی، پانی کی فراہمی اور پارکنگ کی وصولی کا ٹھیکہ ہے اور اس نے اسے چلانے کے لیے دو افسران کو دیا ہے۔ ان افسران نے چند نوجوانوں کو وصولی کے لیے مقرر کیا ہے ، ان نوجوانوں کی وصولی سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکے گاڑیوں کی انٹری فیس کی وصولی کے دوران انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ اور انہی نوجوانوں نے صحافیوں کو مارا پیٹا ہے ۔
ٹھیکیدار کو لیٹر میں کیا کہا گیا ہے؟
مندرجہ بالا حوالہ کے معاملات کے مطابق، یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ، حوالہ نمبر 1 کے تحت آپ کو معاہدے کے مطابق 11/03/2025 سے 10/03/2026 تک کی مدت کے لیے ترمبک میونسپل کونسل کی حدود میں گاڑیوں کی داخلہ فیس جمع کرنے کا کام دیا گیا تھا۔ 2. تاہم 20/09/2025 کو ترمبک میونسپل کونسل کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے کچھ صحافیوں کو آپ کے ملازمین نے زدوکوب کیا اور اس واقعہ کی وجہ سے ترمبک میونسپل کونسل کی شبیہ ہر جگہ داغدار ہوگئی۔ یہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا اور مجرمانہ نوعیت کا ہے۔ شق نمبر 5 کے مطابق آپ کے معاہدے کے تحت آپ کے کام کے بارے میں کوئی بورڈ اور جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں پر وصولی کرنے کی شرح نظر نہیں آئی، اور اس واقعہ کی وجہ سے آپ نے شق نمبر 8 کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم، اس بات کی وضاحت کرے کے آپ کا ورک پرمٹ کیوں واپس نہیں لیا جانا چاہیے اس دفتر کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر خلاصہ کیا جانا ضروری ہے ۔ بصورت دیگر، یہ واضح رہے کہ مذکورہ اجازت نامہ منسوخ کر دیا جائے گا کیونکہ یہ سمجھا جائے گا کہ اس معاملے میں آپ کا کوئی کہنا نہیں ہے۔ اسطرح کا انتباہ میونسپل کونسل نے اپنی نوٹس میں دیا ہے ۔