ناسک/ گزشتہ ایک ماہ سے ٹماٹر کی بڑھتی قیمت نے عام آدمی کے منہ سے ٹماٹر کا سواد نکال دیا ہے ۔ تاہم اس ٹماٹر نے کچھ کسانوں کو امیر بنا دیا ہے۔ اس میں ناسک ضلع کے کسان بھی شامل ہیں ، سننر تعلقہ کے دھلوڑ گاؤں کے کسانوں نے ٹماٹروں سے کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل کرنے پر مبارکباد دینے والے بینر لگائے ہیں ۔ ان کے بینر کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہو رہا ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ دھلوڑ گاؤں میں کسانوں کی بڑی تعداد ہے اور اس سال کئی کسانوں نے ٹماٹر لگائے تھے۔ ان میں سے تقریباً 15 کسان 'کروڑ پتی' ہیں اور 55 کسانوں کو 50 لاکھ کی آمدنی ہوئی ہے ۔ دوسرے چھوٹے کسان بھی 'کروڑ پتی' بن چکے ہیں اور یہ اعداد و شمار روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے یہاں کے کسان لاٹری جیتنے کی طرح جشن منا رہے ہیں ۔
اس خوشی میں دھلوڑ گاؤں کے سرپنچ، نائب سرپنچ اور گرام پنچایت ممبران نے ایک بینر لگایا ہے اور یہ بینر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اس بینر کا مواد 'ہوئے میں کروڑ پتی-لکھپتی دھلوڈکر' بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہا ہے۔ اب تک ہم سیاسی رہنماؤں کی سالگرہ اور مختلف سرگرمیوں کے بینرز دیکھ رہے ہیں۔ تاہم اب جب دھلوڑکر کی اس کامیابی کا بینر پہلی بار سامنے آیا ہے جس سے پورے ضلع میں یہ موضوع بحث بن رہا ہے۔
دریں اثنا، سودے والا ٹماٹر ابتدائی طور پر 50 روپے فی نیٹ (کیرٹ) میں فروخت ہوا۔ اس وقت ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر 150 سے 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں ۔ 20 کلو وزنی جال (کیرٹ) کی قیمت تقریباً 2000 سے 2100 روپے مل رہی ہے۔ اس لیے کچھ کسانوں کو فی ایکڑ 10 سے 12 لاکھ اور کچھ کو 7 سے 8 لاکھ فی ایکڑ آمدنی ہوئی ہے۔