بھیونڈی / ممبئی ناسک ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافروں کو لے جانے والی کالی پیلی جیپ کو تیز رفتار کنٹینر نے زور دار ٹکر دے ماری۔ کنٹینر کی زد میں آکر جیپ تقریباً 60 فٹ دور جا گری۔ اس واقعے میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ آج 18 جولائی 2023 کی صبح 8 بجے کے قریب بھیونڈی تعلقہ کے کھڈولی گاؤں کے کراسنگ پر پیش آیا جہاں یہ دلخراش خوفناک حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔
اس حادثے میں مرنے والوں کے نام چنموئے وکاس شندے (عمر 15 سال)، ریا کشور پردیشی، چیتالی سشانت پمپلے (عمر 27 سال)، سنتوش اننت جادھو (عمر 50سال )، وسنت دھرما جادھو (عمر 50سال )، پرجول شنکر فرکے ہیں۔ وہیں زخمیوں میں شامل افراد کے نام دلیپ کمار وشوکرما (29 سال)، چیتنا گنیش (19 سال)، کنال دنیشور بھرمے (22 سال) بتائے گئے ہیں ۔