مشہور خبریں

نئے ناسک ضلع کلکٹر جلج شرما نے عہدے کا چارج لیا

 


ناسک/ جلج شرما جنہیں ناسک کے کلکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، نے کلکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔  آج شام کو کلکٹر کے مین ہال میں چارج سنبھالنے کا انتظامی عمل مکمل ہوا۔

 اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر باباصاحب پاردھے، اسسٹنٹ کلکٹر اور سب ڈویژنل آفیسر جتن رحمان، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر راجیندر واگھ، نائب ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر  ششی کانت منگرولے، ڈپٹی کلکٹر (انتظامیہ) بھیمراج دراڈے، تحصیلدار پرمیشورا کسولے، نریش بہرام، نائب تحصیلدار وجے کچھوے اور محکمہ کے افسران کے ساتھ نائب تحصیلدار، لیوی کے افسران وغیرہ موجود تھے۔ 


 اس موقع پر کلکٹر جلج شرما نے باضابطہ تعارف کرایا اور وہاں موجود عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اسطرح کی تفصیلات ڈسٹرک انفارمیشن آفس سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.