ناسک/ امبڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع انڈین بینک میں نامعلوم چور نے رات کے وقت لاکر روم کے اوپری سلیب کو توڑ کر لوٹنے کی کوشش کی، لیکن اس کی کوشش ناکام ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق امبڑ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہائی وے سے لگ کر واقع انڈین بینک میں نامعلوم چوروں نے مشین کی مدد سے لاکر روم کے اوپری سلیب کو توڑا۔ اس کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ اندر گھس کر لاکر کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن اس کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بینک سے کچھ بھی چوری نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندرکانت کھانڈوی، ڈپٹی کمشنر آف کرائم پرشانت بچھاو، اسسٹنٹ کمشنر آف کرائم سیتارام کولھے، اسسٹنٹ کمشنر آف کرائم شیکھر دیشمکھ، امبڑ پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر پرمود واگھ، چنچالے پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر منوہر کرندے، کرائم برانچ یونٹ 2 کے سنئیر انسپکٹر رنجیت نلاوڈے نے کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ امبڑ پولیس اسٹیشن اور چنچالے پولیس اسٹیشن کے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا ۔
اس معاملے میں، پولیس علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کرنے کا کام کر رہی ہے اور واقعے کے حوالے سے آس پاس کے علاقے میں بھی تفتیش جاری ہے ۔