پونہ/ پونے شہر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پھر اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ پیر یعنی 24 جولائی کو صبح 4 بجے پیش آیا۔ اس واردات کے سامنے آنے پر محکمہ پولیس میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ اس پولیس افسر نے ایسا کیوں کیا؟ اس سوال کا جواب پولیس تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واردات کا جائزہ لیا ۔
معلوم ہوکہ امراوتی پولیس محکمہ میں بھرت گائیکواڑ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ ان کا خاندان پونے شہر میں رہتا ہے۔ جہاں انہوں نے پیر کی صبح چار بجے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد بھتیجے کو گولی مار دی ۔ ان دونوں کے قتل کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔
مقتول مونی گائیکواڈ (عمر 44 سال ) بھرت گائیکواڈ کی بیوی کا نام ہے جبکہ دیپک گایکواڑ (عمر 35 سال ) ان کا بھتیجا بتایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چتوسنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ بھرت گائیکواڑ کا خاندان پچھلے کچھ سالوں سے پونے میں مقیم تھا۔ آخر یہ قتل اور پھر خودکشی کیوں؟ کیا اس نے جائے وقوعہ پر کوئی نوٹ لکھا؟ ان سوالوں کے جوابات پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئینگے ۔ تادم تحریر پولیس تفتیش جاری ہے ۔