ناسک/ شہر میں جیسے جیسے جرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اس سے شہریوں میں خوف کا ماحول پھیل گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی شہر کے امبڈ علاقے میں ایک نوجوان کو قتل کیئے جانے کی واردات پیش آئی تھی ۔
اس قتل کی واردات کو آٹھ دن بھی نہیں گزرے تھے کہ شہر کے شیواجی چوک شاپنگ سینٹر میں ایک سبزی فروش کو 6 نامعلوم افراد کے ذریعہ قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ قتل کیے گئے مقتول سبزی فروش کا نام سندیپ اٹھاولے (22سال) ہے ، اس نوجوان کو چھ نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے 25 سے زائد وار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس دردناک واردات نے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔
دریں اثناء امبڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جمعرات کو مسلسل تیسری مرتبہ قتل کا یہ واقعہ پیش آیا جس سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔