مالیگاؤں / مورخہ ٢٤؍ اگست ٢٠٢٣ء بمطابق ٦؍ صفر المظفر ١٤٤٥ھ بروز جمعرات صبح ١١؍ بجے تا عصر اور بعد نمازِ عشاء متصلاً ”ادارۂ زید بن ثابتؓ“ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ”مسابقۂ حفظِ قرآنِ کریم و اردو تقریری مقابلہ“ مسجد عمر بن الخطابؓ (نیا جنازہ ہال، سردار نگر) میں منعقد کیا گیا۔ یہ مسابقہ کل ٢؍ فروعات پر مشتمل تھا جس میں فرع اول حفظ ١؍ تا ١٤؍ پارہ اور فرع ثانی اردو تقرری مقابلہ پر مشتمل تھی۔
اس مسابقۂ حفظِ قرآنِ کریم اور اردو تقریری مقابلہ میں شہرِ مالیگاؤں کے دیگر مختلف ٢٥؍ مکاتب ومدارس سے کل ٥٠؍ طلباء نے شرکت فرمائی اور ہمارے اپنے مؤقر و معتبر ادارہ ”مدرسۂ دعوۃ الحق“ (واقع نذیریہ مسجد، رونق آباد، مالیگاؤں) کے شعبۂ حفظ اور شعبہ دینیات سے دو ہونہار، خوش نصیب، سعادت مند اور نیک بخت طلبہ نے بھی شرکت فرمائی۔ بڑی ہی خوشی ومسرت کا مقام ہے کہ فرع اول پارہ ١؍ تا ١٤؍ حفظِ قرآنِ کریم بالتجويد میں ہمارے اپنے مدرسہ کے ایک خوش نصیب اور سعادت مند طالب علم ”محمد سعد ابن حافظ محمد ساجد اشاعتی“ نے کل ٢٥؍ طلبہ میں اول انعام سے کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح فرع ثانی اردو تقریری مقابلہ میں بھی ہمارے اپنے ”مدرسۂ دعوۃ الحق“ کے خوش نصیب اور سعادت مند طالب علم”محمد طہ ابن مولانا شفیق احمد القاسمی“ نے کل ٢٥؍ مکاتب ومدارس کے طلبہ میں پنجم مقام سے کامیابی حاصل کی۔
نکلیں گے تیرے گھر سے بھی خوشبو کے قافلے
آنگن میں اِک گلاب کا پودا لگا کے دیکھ ،
اس عظیم کامیابی و کامرانی پر ہم ادارے کے بانی وناظم ”حافظ محمد ساجد صاحب اشاعتی زید مجدہم“ دونوں طلباء عظام، ادارے کے تمام ہی نگراں، صدر المدرسین، معلمین، اراکین اور طلباء وطالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ رب العزت سے دست بہ دست دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اسی طرح مدرسہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقیات سے مالا مال فرمائے، ہمیشہ کامیابیوں سے نوازنے کے فیصلے فرمائے، مدرسہ کی نظر بد سے حفاظت فرمائے، مدرسہ کے دامن میں ایسے پھولوں کو سجائے جن کی مہک اور تازگی کبھی پھیکی نہ ہوسکے۔ مدرسہ کو سدا ایسے چراغوں سے جگمگاتا رکھے جن کی روشنی کبھی ماند نہ پڑے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
یہی وہ تابندگانِ دعوۃ الحق ہیں جو اپنی قدرِ محنت سے کہ جس مجلس میں جاتے ہیں تو مجلس لوٹ لاتے ہیں . اسطرح کی تفصیلات مدرسہ هذا کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔