مالیگاؤں / 23 اگست بروز بدھ رمضانپورہ دوست سائزنگ کے پیچھے واقع کنویں سے ایک 28 سالہ نوجوان کی بوسیدہ لاش ملی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق شوسل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سید شریف سید یونس عمر 28 سال ساکن رمضان پورہ کی دوست سائزنگ کے پیچھے ایک کنویں سے اس نوجوان کی لاش ملی ہے ، تین سے چار دن ہونے کی وجہ سے لاش پھل کر پانی کے اپر تیر رہی تھی ، اس دوران ایک مقامی شخص نے اس لاش کو دیکھتے ہی موقع سے شفیق اینٹی کرپشن کو فون کر کے بتایا کہ کنویں میں ایک لاش پڑی ہے ، اطلاع ملتے ہی رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کے اے پی ائی اشیش روہی اس حادثے کی خبر دی گئی ، اسکے بعد فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک کو کال موقع پر طلب کیا گیا ،
موقع پر پہونچے شکیل تیراک نے بوسیدہ لاش کو کنویں سے باہر نکالا ، نوجوان کی لاش اس قدر خراب اور بدبودار ہوگئی تھی کے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال لےجانا مشکل تھا ، اس دوران رمضانپورہ پولیس قانونی کارروائی کو کرتے ہوئے سول اسپتال سے ڈاکٹر کو موقع پر طلب کر اسی مقام پر پوسٹ مارٹم کی کاروائی کو انجام دیتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے سپرد کی گئی ،
اہل خانہ نے بعد نماز عصر عائشہ نگر قبرستان میں مرحوم کی تدفین کی ، اس موقع پر شفیق انٹی کرپشن ، شکیل تیراک ، رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج و ملازمین سمیت علاقے کے سرکردہ افراد نے مرحوم کے اہل خانہ کی بھرپور معاونت کی ۔ اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تفتیش شروع کردی ہے ۔