مشہور خبریں

ناسک میں ادتیہ ٹھاکرے اور دادا بھسے کی خفیہ ملاقات ، سیاسی حلقوں میں مچی ہلچل

 


مالیگاؤں : 19 اگست / شندے گروپ کے حمایتی و حکومت میں شامل مالیگاؤں آؤٹر کے ایم ایل وزیر تعمیرات عامہ دادا بھسے اور ادھو بالا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کے نوجوان لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کی ناسک میں خفیہ ملاقات کی خبریں منظر عام پر آئی ۔تفصیلات کے مطابق دادا بھسے ناسک میں ایک تعلیمی پروگرام میں شامل تھے کہ اسی دوران انہوں نے پروٹوکول کو توڑ کر پروگرام کو چھوڑ دیا اور خود اکیلے ہی وہاں سے نکل کر ناسک میں پرائیویٹ ریسورٹ (فارم ہاؤس) پہنچ گئے جہاں انہوں نے ادتیہ ٹھاکرے سے خفیہ ملاقات کی ۔میڈیا ذرائع کے مطابق نوجوان لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کا ناسک پرائیوٹ دورہ تھا ۔ممبئی سے ادتیہ ٹھاکرے اپنی گاڑی لیکر خود ڈرائیو کرتے ہوئے ناسک پہنچے اور وہ ایک ریسورٹ گئے جہاں پر دادا بھسے اور ادتیہ ٹھاکرے کی خفیہ ملاقات ہوئی ۔اب یہ ملاقات کس ضمن میں کی گئی؟ اس ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ کیوں ادتیہ ٹھاکرے اور دادا بھسے نے آپس میں خفیہ ملاقات کی؟

کیا ضروت آن پڑی کہ دادا بھسے نے سرکاری7 پروٹوکول کو توڑ کر اکیلے ادتیہ ٹھاکرے سے ناسک کے ریسورٹ میں مqلاقات کی؟ ان سب سوالات کے پیچھے سیاسی اتھل پتھل تو نہیں؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا یا پھر دونوں لیڈران بتائیں گے کہ کیا واقعی انہوں نے آپس میں ملاقات کی یا نہیں؟ اور اگر ہاں انہوں نے ملاقات کی تو کس سلسلے میں؟ بہر کیف دادا بھسے اور ادتیہ ٹھاکرے کی خفیہ ملاقات ایک سوال بن گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.