مشہور خبریں

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داروں کی اسکول بورڈ اے او چندکانت پاٹل سے ملاقات و مطالبہ ، اسکول کا نظام بہتر سے بہترین کرنے کی یقین دہانی ، صحت مند تعلیم صحت مند غذا سے صحت مند معاشرہ کی طرف بڑھتے قدم

 


مالیگاؤں 2،اگست /  مالیگاؤں کارپوریشن اسکول بورڈ کے نئے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر چندکانت پاٹل سے اسکول بورڈ آفس میں مقامی ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے ملاقات کرتے ہوئے شہر کی میونسپل اسکولوں کے ناقص نظام پر تبادلہ خیال کیا 

ایس ڈی پی آئی کے اراکین اسکول بورڈ اے او کا استقبال کرنے اسکول بورڈ پہونچے تھے انہوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کی معرفت جاری میونسپل اسکولوں کے ناقص نظام تعلیم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ٹیچر حضرات بیروزگار ڈی ایڈ اور بی ایڈ نوجوانوں کی بیروزگاری کا فائدہ اٹھاکر دو چار سو روپیوں کے عوض استعمال کرتے ہیں نظام تعلیم متاثر ہونے کی چند وجوہات میں یہ سب سے بڑی وجہ ہے علاوہ ازیں اسکولوں کی خستہ عمارتیں، کھیل کود کے کمپاؤنڈ نہ ہونا، اسکولوں کے احاطے میں بیت الخلاء اور طہارت خانہ کی کمی اور کوئی بھی مستقل اے او کا نہ ہونا بھی شامل ہیں 


اسکولوں میں تقسیم کی جانیوالی کھچڑی میں مبینہ بدعنوانی حکومت کے صحت مند تعلیم صحت مند غذا کے اصولوں کے منافی ہے اسکول بورڈ کی معرفت ان مدعوں پر توجہ دی جائے تو شہر کی اکثریتی آبادی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہوتے ہوئے صحت مند معاشرہ کی طرف گامزن ہوسکتی ہےان جملوں کے اظہار کیساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر راحیل حنیف، عبداللّہ خان انجینئر اور جنرل سکریٹری ابراہیم انقلابی نے اے او چندرکانت پاٹل سے گفتگو کی جس پر موصوف نے مثبت اقدام کی یقین دہانی کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.