مشہور خبریں

لوگ شریعت پر جمے رہے اللّه آسمان سے پانی دیگا ، آسمان اور زمین کی برکتیں حاصل کرنا چاہتے ہو تو اطاعت اور فرمابرداری اختیار کرو : مفتی حسنین ، مدرسہ معہد ملت گراؤنڈ پر منعقد نماز استسقاء میں ہزاروں فرزندان توحید کی شرکت ، بارش کے لئے رقت آمیز دعا

مالیگاؤں / جمیعت علما مدنی روڈ مالیگاؤں کی جانب سے بارش کے لئے مالیگاؤں شہر میں 3 روزہ نماز استسقاء کا اعلان کیا گیا ہے ، کل بروز منگل بڑی عید گاہ گراؤنڈ پر نماز استسقاء کے بعد آج بروز بدھ صبح 9 بجے دوسرے دن مدرسہ معہد ملت کے وسیع گراؤنڈ میں نماز استسقاء کے لئے فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مفتی حسنین صاحب  نے امّت محمدیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری جو صورت حال ہے ہم کس طرح اس ملک میں زندگی گزار رہے ہیں اس کو دیکھ لیں ، اللّه نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ، آج سماج اور معاشرے میں یہ صورت حال ہے کہ ظلم عام ہے ، آج ہمارا نوجوان جس عمر میں باپ نہیں بن پاتا اس عمر میں وہ دادا بن رہا ہے ، غنڈہ بن رہا ہے ، قتل غنڈہ گردی اور ظلم عام ہو گیا ہے ، ایسے حالات میں تم اللّه سے مدد مانگوں گے تو مدد نہیں کی جائے گی ، اسلئے تم ظلم چھوڑ دو ، ہم کو صرف حکمرانوں کا ظلم دکھائی دیتا ہے ہمیں اپنا ظلم دکھائی نہیں دیتا ، اللہ ظالم کو پسند نہیں کرتا ، لوگ نشہ کرکے ظلم کررہے ہیں ، راہ چلتے افراد کے ساتھ بھی لوٹ مار ، مارپیٹ کر ظلم کیا جارہا ہے ، ایک بات کان کھول کر سن لو اگر اسی طرح نشے کا کاروبار چلتا رہا تو تمہارے نوجوان تمہارے ہاتھ میں نہیں رہے گے ، ہم لوگوں کو سمجھنا ہے کہ بتائی گئی ساری باتیں کتنی خطرناک ہے اسے روکنا ہے ، یہی سب باتیں بارش رکنے کا سبب بنتی ہے ، لوگ شریعت پر جمے رہے اللّه آسمان سے پانی دیگا ،


آسمان اور زمین کی برکتیں حاصل کرنا چاہتے ہو تو اطاعت اور فرمابرداری اختیار کرنا ہوگی ، اللّه 70 ماؤں سے  زیادہ اپنے بندوں کے لئے مہربان ہے ، مانگیئے اس سے جس طرح سے مانگا جاتا ہے ، ہم سب کو چاہیئے کا اللّه رب عزت سے ہم ہمارے تمام گناہوں کے معافی مانگے ، اس طرح کی تلقین کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں گڑگڑا کر رقت آمیز دعا کی گئی ، اس موقع پر شہر بھر سے فرزندان توحید کی کثیر تعداد موجود تھی ، کل بروز جمعرات تیسرے دن اسپننگ مل کے پاس بارش کے لئے نماز استسقاء کا انعقاد ہوگا جس کی امامت قاری الطاف صاحب فرمائینگے ۔ کل نماز استسقاء کے لئے شہریاں اپنے کاروبار اور ضرورت کو آگے پیچھے کرتے ہوئے نماز استسقاء میں کثیر تعداد میں شرکت کر اللّه پاک کے حضور اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے نفع بخش بارش کے لئے گڑگڑا کر دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ ایسی اپیل لوک ہت تنظیم ( رونق آباد ) نے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.