مشہور خبریں

مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں جشن یوم آزادی

 


مالیگاؤں /  مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج میں 77 واں جشن یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اسکول ہذا کی سینئر معلمہ عطیہ نثار احمد صاحبہ کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئ۔ ہانیہ کوٹر ابوالفیصل نے ہارمونیم کی دھن پر بہترین راشٹریہ گیت پیش کیا۔ اسکول کی نہم و دہم جماعتوں کی طالبات نے مارچ پاس کیا ۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر بی بی فاطمہ بشری بے بی کئیر ہاسپٹل نے کی۔ دیگر مہمانوں میں ہارون انصاری ہاسپٹل کی انچارج ڈاکٹر تحسین آراء ، ڈاکٹر وجیہہ مریم ،  راشدہ رفعت آپا،حنا انجم، زبیدہ فاروق کے علاوہ شہر عزیز سے آئ ہوئ معزز خواتین ،سبکدوش ٹیچرز،  انجمن سر پرست اساتذہ کے ڈمہ داران ، رکن انجمن ڈاکٹر افتخار ،حاجی غفار منشی، رئیس وغیرہ اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔بارہویں جماعت کی طالبہ عائشہ محمد فاروق کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔اغراض و مقاصد شاہدہ بدرالدجی آپا نے جبکہ تعارف و گل پیشی کا مرحلہ ثریا آپا نے طے کیا۔

اردو، انگریزی تقریریں،ایکشن سانگ، قومی گیت ، فینسی ڈریس، لیزم وغیرہ رنگارنگ پروگرام طالبات نے حاضرین کے سامنے پیش کر کے نہ صرف داد و تحسین حاصل کی بلکہ انعامات سے بھی مستفیض ہوئیں ۔اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مسعود سر نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ڈاکٹر تحسین آراء نے دوران گفتگو اسکول و اسٹاف کی سراہنا کرتے ہوۓ نیک خواہشات و دعائیہ کلمات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر وجیہہ مریم نے دوران مخاطبت موبائل سے دوری و پابندئ وقت پر زور دیا۔صدر موصوفہ نے اپنے خطاب میں اونچی پرواز ، حب الوطنی ،قومی یکجھتی و اچھے سیاسی نمائندوں کے انتخاب پر زور دیا۔ہیڈماسٹر ہمدانی ریحان احمد صاحب نے پروگرام کی کامیابی میں بھرپور معاونت کی ۔ہیڈ ماسٹر صاحب کے ہدئہ تشکر پیش کرنے کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.