مالیگاؤں / شہر مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے آج یوم آزادی کے موقعے پر عارفی چوک لطیفیہ مسجد کے پاس رسم پرچم کشائی ادا کی گئی
اس موقعے پر ایس ڈی پی آئی کے ممبران اور کیڈرس کی بڑی تعداد موجود تھی ساتھ ہی شہریان نے بھی شرکت کی
ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر جناب راحیل حنیف( حنیا) کے ہاتھوں جھنڈا لہرایا گیا اس کے بعد راشٹر گیت تمام لوگوں نے مل کر گایا. آج اس موقع پر راحیل حنیف نے مختصر انداز مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکن فرمانروا حیدرعلی(م1782ء) اوران کے صاحبزادے ٹیپوسلطان کے ذکر کے بغیر جنگ آزادی کی تاریخ ادھوری ہوگی،جومستقل انگریزوں کے لیے چیلنج بنے رہے، حیدر علی اور ٹیپو سلطان نے انگریزوں سے چارجنگیں کیں، ٹیپوسلطان 1782ء میں حکمراں ہوئے،1783ء میں انگریزوں سے ٹیپوکی پہلی جنگ ہوئی اور انگریزوں کوشکست ہوئی۔یہ جنگ 1784ء میں ختم ہوئی، یہ میسور کی دوسری جنگ کہلاتی ہے۔ انگریز اپنی شکست کاانتقام لینے کے لیے بے چین تھے؛ چنانچہ 1792ء میں انگریزوں نے اپنی شکست کاانتقام لیتے ہوئے حملہ کیا؛مگر اپنے بعض وزراء وافسران کی بے وفائی اور اپنی ہی فوج کی غداری اور اچانک حملہ کی وجہ سے ٹیپو معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ ٹیپو کو بطور تاوان تین کروڑ روپئے، نصف علاقہ اوردو شہزادوں کوبطورِیرغمال انگریزوں کودینا پڑا۔ راحیل حنیف نے مزید کہا کہ
مفکراسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمہ الله لکھتے ہیں:
’’سب سے پہلاشخص جس کواس خطرہ کااحساس ہواوہ میسور کابلندہمت اورغیور فرمانروا فتح علی خان ٹیپوسلطان تھا، جس نے اپنی بالغ نظری اورغیرمعمولی ذہانت سے یہ بات محسوس کرلی کہ انگریزاسی طرح ایک ایک صوبہ اورایک ایک ریاست ہضم کرتے رہیں گے اور اگرکوئی منظم طاقت ان کے مقابلہ پرنہ آئی توآخرکارپوراملک ان کالقمہ تربن جائے گا؛ چنانچہ انھوں نے انگریزوں سے جنگ کافیصلہ کیااوراپنے پورے سازوسامان، وسائل اور فوجی تیاریوں کے ساتھ ان سے مقابلہ کیا ‘‘۔ آج ہم جوجشن آزادی منا رہے ہیں اس کیلئے کئی قربانیاں دی گئی ہیں ہمیں اپنے اندر بھی ملک عزیز کیلئے ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا..
ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جن مہمانان کو دعوت دی گئی تھی ان لوگوں نے بھی شرکت کی. ایس ڈی پی آئی کی جانب سے , ابراہیم انقلابی . عبداللہ خان انجینئیر , عثمان عاشقؔ . اظہر اسلم , جمیل شیخ, عمران سید, نفیس احمد , قربان شاہ , اکبر خان , فیضان شیخ , عظیم بھائی ,عارف عطار کے علاوہ بہت سارے ممبران نے بھی شرکت کی. سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں ضلع ناسک