مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر میں بڑھتے جرائم پر روک لگانے کے لے سرگرم مالیگاؤں پولیس مسلسل جرائم پیشہ افراد پر کاروائی کررہی ہے ، ایسے میں آج بھکن شاہ درگاہ کے پاس ایک لاش ملنے سے شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
ملی تفصیلات کے مطابق بھکن شاہ درگاہ احاطے میں محمّد ابراھیم محمّد سعید عرف ماما عمر 35 سال سکن گلشیر نگر ڈپو گلی نمبر 6 کی لاش ملی ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ قتل ہو سکتا ہے تادم تحریر اسکا خلاصہ تو پولیس تفتیش کے بعد ہی ہوگا ،
لاش ملنے کی خبر ملتے ہی موقع پر شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کے ساتھ قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے موقع پر پہونچ کا حالات کا جائزہ لیا ، قلعہ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال میں جٹ گئی ہے ۔ ممکن ہے یہ واردات قتل ہے ۔۔؟ یا کچھ اور ہے اسکا خلاصہ پولیس کی جانب سے جلد ظاہر کیا جائے گا ۔