مشہور خبریں

جامعہ آل رسول میں ایک نشست میں ختم قرآن(حفظ)

 


مالیگاؤں / بحمدہ تعالیٰ سنّی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں جاری جامعہ آل رسول(واقع سنّی جامع مسجد یارسول اللہ،کسمبا روڈ)میں آج بتاریخ 17/اگست بروز جمعرات فراز احمد ابرار احمد ساکن اسلام پورہ (دسویں جماعت) نے بعد نماز فجر سے ایک نشست میں ختم قرآن (حفظ) سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ نماز فجر کے بعد سے یہ سلسلہ جاری رہا اور نماز مغرب تک ختم قرآن ہوا۔ بعد ازاں حافظ مقصود اشرف صاحب نے شہر میں مندی کے خاتمہ،باران رحمت کے نزول کے لیے اور کل امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے دعا فرمائی۔ حاجی عبدالمجید رضوی (بکھار والے) کے ہاتھوں طالب علم کا استقبال کیا گیا۔ مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ کی جانب سے تحفہ اور دعاوں کی سوغات پیش کی گئی۔اِس محفل میں جامعہ آل رسول کے اساتذہ مولانا امتیاز نجمی، مفتی رضوان نجمی، حافظ اسرائیل اشرفی، حافظ آسامہ ضیائی،

حافظ آصف قادری، حافظ پرویز نجمی، حافظ اسید قادری اور حافظ ندیم انجم چشتی نیز سنّی دعوت اسلامی کے ذمہ داران جمیل رضوی، نعیم نوری، قاری عبدالسلام قادری، عبدالرشید رضوی اور مسجد کے مصلیان حاجی یوسف شاہ، حاجی دلاور شاہ، حاجی محمد علی صاحبان نے شرکت کی۔ ختم قرآن کی اس محفل میں جامعہ آل رسول کے اساتذہ و طلبا نے کافی تعاون کیا۔اس پر مسرت موقع پر سنّی دعوت اسلامی تمام شعبہ جات کے ذمہ داران نے طالب علم کو دعاوں سے نوازا اور ختم قرآن سنانے والے طالب علم کے والدین و اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔شعبہ نشر و اشاعت جامعہ آل رسول .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.