مشہور خبریں

رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ، کوشش کرنے والوں کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے، کبھی ہار نہیں ہوتی : رضوان عبدالمطلب


 مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں امرت مہوتسو 77 سالہ جشن یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے. آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں آج 77 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز اسکول کے پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں ہوا ۔ قبل اس کے ٹھیک صبح 9:00 بجے اسکول کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی روی مگر کے ساتھ ساتھ راشد اختر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ) کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم آزادی کا آغاز ہوا.معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو رائل یونیورسل اسکول کی معلمہ ثناء شیخ نے بخوبی انجام دیا اور نظامت کے فرائض کو اسکول کے طلباء نے ادا کیا. معزز مہمانان میں ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر آف خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی)، ڈاکٹر راہل گوہون (ایچ اہ ڈی بائیو کیمسٹری)، پی آئی روی مگر، راہل گوہون، سلیم شاہ (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، راشد اختر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، سید زبیر (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، مجیب احمد (پرنسپل آف خاتون بی ایڈ کالج)، ناظم شیخ، مختار شیخ وغیرہ نے شرکت کی۔


اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات، اساتذہ و اسٹاف شامل تھے۔ اسکول و کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش، اردو اور ہندی مراٹھی زبان میں تقریریں کی اور یوم آزادی کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔ وہیں فزیکل ٹیچر کی رہنمائی میں رائل یونیورسل اسکول کے طلباء نے فزیکل ایکٹیویٹی میں مارشل آرٹ ڈیمولیشن اور ہومن پیرامیڈ کے زریعے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے۔ ان بچوں کے حیرت انگیز فن کا مظاہرہ دیکھ کر مہمانان اور سرپرست نے خوش کا اظہار کیا اور اساتذہ کی سرہانہ کی۔ 



اس موقع پر تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی روی مگر نے کہا کہ ملک کی ترقی میں طلباء کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کیسے ہو یہ ذمہ داری طلباء کی ہوتی ہے۔ اسلئے آپ اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے شہر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں میں مثبت سوچ و فکر پیدا کرنا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج ہمارا ملک آزاد تو ہوگیا لیکن ہمیں ضرورت ہے تعلیمی،معاشی،ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ترقی کرنے کی. اسلئے ہمیں مسلسل کوشش اور جدوجہد کرنا چاہیئے کیونکہ کوشش کرنے والوں کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے، کبھی ہار نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ جشن یوم آزادی کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران کے ساتھ ساتھ نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ رائل یونیورسل اسکول کے تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ رسم شکریہ کے ساتھ سید صائمہ نے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.