مالیگاؤں : 22 ستمبر / 21 ستمبر 2025 کی رات اقبال ڈابی پاس ہوئے محمّد متین محمّد مبین نامی نوجوان کے قتل معاملے ملوث دونوں ملزمین کو شہر ایڈیشنل ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو ، ڈی واے ایس پی باروال کی رہنمائی میں عائشہ نگر اسسٹنٹ پولیس انسپکڑ گوتم تائیڑے و انکی ٹیم نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔
عائشہ نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی سیدہ محمد مبین 40 سال ساکن عدو مقادم چوک رمضانپورہ نے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ 21 ستمبر 2025 کی رات تقریبا ساڑھے 11 بجے کے درمیان فیضان سیٹھ کے کارخانے کے پاس روڈ پر (1) سیّد وسیم سیّد سلیم عرف وسیا 21 سال ساکن سروے نمبر 42 عائشہ نگر امیر حال ، (2) رئیس احمد سعید احمد کالیہ 19 سال ساکن حبیب ہوٹل کے پاس جعفر نگر مالیگاؤں یہ دونوں نے کسی پرانی رنجش کے چلتے سازش کے تحت اتوار کی رات محمّد متین کے پاس گئے اور ان دونوں نے متین سے کہاں کہ تیرا آصف لالہ سے جو جھگڑا چل رہا ہے اسے ختم کروا دونگا ، تب متین نے کہا کہ تو آصف لالہ کا نمبر دے میں بات کر لونگا ، اس کے بعد سیّد وسیم نے متین کے ساتھ گالی گلوچ کرجان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لوکھنڈی دھار دار کوئتہ سے سینے اور ہاتھ پر کئی وار کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ، جس کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکی موت واقع ہوگئی ، اس معاملے میں عائشہ نگر پولیس نے سیّد وسیم اور رئیس احمد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 72/025 بی این ایس کی قلم 103(1) ، 352 ، 351(2) ، 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات اے پی آئی گوتم تائیڑے کررہے ہیں ۔