مشہور خبریں

اینٹی کرپشن ٹیم کی کاروائی : پولیس اسٹیشن میں مدد کے نام پر 35 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے پولیس کانسٹبل گرفتار

مالیگاؤں : انسداد بدعنوانی دستے ( ACB )  نے مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے کانسٹیبل کو ایک ملزم کی ضمانت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ملزم کے رشتہ داروں سے 35,000 روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں جال بچھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ،

گرفتار ملزم کانسٹیبل کا نام نین پردیشی (عمر 35 سال ) ہے۔ معلوم ہوکہ شکایت کنندہ کے بھائی کے خلاف مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانسٹبل نین پردیشی نے اس جرم کی تحقیقات کے سلسلے میں شکایت کنندہ سے 35,000 روپے کی رشوت طلب کی تھی اور اسے جلد ضمانت حاصل کرنے میں مدد کا یقین دلایا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ رشوت دینے پر آمادہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے ناسک کے محکمہ انسداد بدعنوانی میں شکایت درج کرائی ۔

ملی شکایت کی بنیاد پر پولیس انسپکٹر پونم کیدار، حوالدار گنیش نمبالکر، عملدار نتن نیتارے اور پولیس نائک پرشورام جادھو کی ایک ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھرت تانگڈے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھو ریڈی اور سنیل دورگے کی رہنمائی میں سنیچر کی رات تعلقہ پولیس اسٹیشن میں جال بچھایا ۔ اس چھاپہ مار کاروائی میں کانسٹبل نین پردیشی پولیس اسٹیشن کے کمپیوٹر روم میں 35000 روپے کی نقد رقم لیتے ہوئے پایا گیا ۔ جس کے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اسی پولیس اسٹیشن میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات تعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.