مشہور خبریں

سنیچر ، اتوار کو پائپ لائن درستی کا کام ہوگا ، دو دن شہر میں پانی سپلائی نہیں ہوگا ، عوام پانی احتیاط سے استعمال کریں

مالیگاؤں : 30 ستمبر /  شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ 17 ستمبر کو 71 MLD واٹر فلٹر پلانٹ سے آنے والے 1000 ملی میٹر پانی کا پائپ بڑے پیمانے پر لیکیج ہو گیا تھا۔مذکورہ پائپ لائن کی عارضی طور پر مرمت کی گئی اور شہر میں منصوبہ بند پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی گئی تھی ۔لیکن مذکورہ ناقص پائپ لائن کی مکمل مرمت کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے مورخہ 4 اکتوبر بروز سنیچر کو مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ مذکورہ کام سنیچر 4 اکتوبر اور اتوار 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس کے لیے شہر میں پانی کی سپلائی دو دن تک بند رہے گی۔
مذکورہ پائپ لائن لیکیج کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد شہر میں منصوبہ بند پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ شہریان اس کا نوٹس لیں۔تاہم عوام کو مذکورہ تکنیکی دشواریوں پر غور کرنا چاہیے اور پانی کی تاخیر سے فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ اور پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔اس طرح کی اپیل مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کے توسط سے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ نے  کی ۔ایسی پریس ریلیز انفارمیشن آفیسر مالیگاؤں کارپوریشن پنکج سونونے نے جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.