مشہور خبریں

آگرہ روڈ آواڑی بریج کے آگے کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے , سٹی انجینئر سے وفد کی ملاقات و مطالبہ

آگرہ روڈ آواڑی بریج کے آگے کا راستہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں کئ حادثات ہوۓ حادثات کے بعد ٹھیکیدار کام شروع کرنے کی بجائے کھڈوں میں مورم ڈال کر چلا گیا جس کی وجہ سے راستہ اور زیادہ خراب ہو گیا روزانہ حادثات ہورہے ہیں لیکن کارپوریشن کے افیسران اس طرف دھیان دینے کی بجائے کمیشن خوری میں مست ہیں۔ 
یہی سب باتوں کو لیکر آج سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب سے ملاقات کی گئی تمام باتوں کو سننے کے بعد سٹی انجینئر نے ٹھیکیدار کو جلد سے جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ 
اگر جلد سے جلد کام شروع نہیں کیا گیا تو ٹھیکیدار اور کارپوریشن کے آفیسران کو عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑیگا۔
آج کے اس وفد میں عبدالاحد گیلیکسی کے علاوہ اوصاف حسرت، ذلفقار رضا، سفیان وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.