مشہور خبریں

سنئیر معلم کی شکایت پر جمہور ہائی اسکول کی سابق ہیڈ مسٹریس سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج


مالیگاؤں : 3 اکتوبر / جمہور ہائی اسکول کے 54 سالہ سینئر معلم قریشی اشفاق احمد محمد حنیف نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریاد دیتے ہوئے شکایت درج کرائی کہ انہیں اسکول میں سابق ہیڈ مسٹریس سمیت اسکول انتظامیہ کی جانب سے ذہنی طور پر پریشان کیا جارہا ہے اور اب تو حد کرتے ہوئے مجھکو دھمکیاں بھی دی گئی اور غلط الزام میں پھنسانے کی بھی دھمکی دی گئی ۔اس شکایت پر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 143/2025 کے مطابق جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی معاون معلمہ و سابق ہیڈ مسٹریس شاہدہ آپا اور مشتاق احمد نہال احمد، لقمان احمد انیس احمد اور نور محمد شبیر احمد کیخلاف مذکورہ الزام میں بھارتیہ نیائے ساہیتہ کی دفعہ 352،351(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔فریادی نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں جو تفصیلی شکایت دی ہے اس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمہور ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر احمد ایوبی سر کے ریٹائرمنٹ کے بعد کارگزار ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر تین مہینوں کیلئے دستخط کیلئے تقرری کی گئی تھی ۔لیکن تین مہینہ مکمل ہوجانے کے بعد کارگزار ہیڈ کی میعاد پوری ہوگئی اور فی الحال ہیڈ ماسٹر کی تقرری نہیں کی گئی اسی دوران ایجوکیشن آفیسران نے نئے پرنسپل کی تقرری کے لیے گٹ شکشن ادھیکاری پنچایت سمیتی کو مقرر کیا تھا۔اس لئے کہ اسکول کو اسکول بنانے کا کام ٹیچر نے کیا ہے اسی بنیاد پر اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ بنانے کا کام جاری تھا کہ مذکورہ ملزمین نے مجھکو دھمکی دی اور غلط الزام میں مجھکو پھنسانے کی بات کر بلیک میل کرنے اور ذہنی تناؤ دینے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ آپ ہمیں سینیارٹی لسٹ پر دستخط دیں ورنہ آپکے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا ۔اسی ضمن میں پولس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔مزید تحقیقات آزاد نگر پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ڈانگے کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.