مشہور خبریں

سماجوادی ورکروں سے مارپیٹ معاملہ : اعجاز بیگ، فہیم بیگ، الطاف بیگ، وسیم بھتیجہ اور غفار بسی سمیت بارہ افراد کے خلاف اقدام قتل کا سنگین مقدمہ درج

مالیگاؤں: 5 اکتوبر / 4 اکتوبر سنیچر کی  شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان امن چوک مکہ مسجد کے پاس کانگریس صدر اعجاز بیگ کی آفس کے پاس ہوئی مارپیٹ کے الزام میں کانگریس کے صدر اعجاز بیگ سمیت بارہ افراد پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔آزاد نگر پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی سلیم گڑ بڑ نے شکایت درج کرائی کہ مسلم ڈھونڈے، اوصاف اور ہم سماجوادی ورکر امن چوک میں چائے پینے پہنچے تھے کہ عصر کی اذان ہوئی، ہم لوگ مکہ مسجد پہنچے ہی تھے کہ اعجاز بیگ اور اسکے ساتھیوں نے ہمیں روک کر پہلے دھمکی دی اور کہنے لگے کہ تم لوگ بچ کر نہیں جائیں گے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ میں تم لوگوں سے معافی مانگو، پھر انہوں نے راجو اپا سمیت بارہ لوگوں نے ہم پر ڈنڈے سے حملہ کردیا ۔اس حملے میں ہمارے کئی ساتھی شدید زخمی ہو گئے ۔سلیم گڑ بڑ نے شکایت میں بتایا کہ اعجاز بیگ، فہیم بیگ، الطاف بیگ، وسیم بھتیجہ اور غفار بسی سمیت بارہ لوگوں نے ہمیں بے دردی سے مارا ۔اس شکایت پر آزاد نگر پولس اسٹیشن نے بھارتیہ نیائے ساہیتہ کی دفعات اقدام قتل 109 (پرانی 307) ,311,189,/2,191/2,191/3,190,115/2,118/1,37/1C,135
 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔مزید تفتیش پولس کررہی ہے ۔ادھر آج امن چوک میں ناسک سے فارینسک ٹیم جانچ پڑتال کررہی ہے ۔خیال رہے کہ یہ معاملہ ذاتیات پر جاری مباحثہ کے بعد پیش آیا جس سے مالیگاؤں کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات آزاد نگر پولیس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.