مشہور خبریں

جنم داخلہ معاملے میں مجلس اتحاد المسلمین وفد کا کمشنر کو الٹی میٹم ، جنم داخلہ پرنٹ و درستی کے مسائل حل نہ ہونے پر تحریک کا انتباہ

مالیگاؤں / 6 اکتوبر بروز پیر کو مجلس اتحاد المسلمین کا وفد جس میں سابق کارپوریٹر تنویر ذوالفقار ، راشد ایوب ، ناظم اختر ، حنان سرکار ، جمال ناصر ، راشد سپہ سالار ، عبد الاحد انصاری ، اکرم صدیقی ، سمیر ملک ، سعد عامر سمیت درجنوں مجلس کے ارکان موجود تھے۔ 
اس وفد نے کمشنر رویندر جادھو سے جنم داخلہ پرنٹ اور درستی معاملے میں ہورہی دشواری بابت و شہر میں گندگی صاف صفائی حفظان صحت کے تعلق سے مؤثر نمائندگی کی۔ 
خاص طور سے وفد نے جنم داخلہ کاپی حاصل کرنے و درستی میں آرہی عوامی دشواری پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر کے پربھاگ کمیٹی نمبر 2/3/4 میں جنم داخلہ کلرکوں کی لاپرواہی اور عوام کو پریشان کرنے والی حرکتوں پر لگام لگائی جائی۔
اور نئے بچوں کی پیدائش کے جنم داخلے جو سال سال بھر سے بناکر نہیں دئیے گئے ہیں اور درستی پرنٹ دینے میں عوام کو مہینوں سرکاری آفسوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں نیا و ترمیم کے لائق جنم داخلوں کو تین سے چار دنوں میں عوام کو دیا  جائے ، اسی طرح کلرک ، ٹائپسٹ کی حاضری کو صد فیصد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو راحت ہو جنم داخلہ اور اس کے متعلق
 اقدامات اٹھانے کیلئے اندرون دو ہفتہ کا الٹی میٹم دیا وفد نے دیا مطالبات نہ پورے ہونے پر شہر مجلس اتحاد المسلمین پرزور تحریک چلائے گی اس طرح کا انتباہ دیا گیا۔
اسی طرح ان دنوں شہر میں نلوں میں گندہ پانی ، صاف صفائی حفظان صحت کے معاملے میں بھی کارپوریشن انتظامیہ لاپرواہی برت رہی ہیں جس کے سبب شہر میں وبائی امراض ڈائریا ، ملیریا ، ڈینگو ، ڈفتھیریا ، کھجلی جیسی بیماریاں پنپ رہی اس معاملے میں بھی آفیسران کو اپنی زمہ داریاں نبھانے کا پابند کیا جانے کا عندیہ دیا گیا ورنہ بصورت دیگر کمشنر و متعلقہ آفیسران کو مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کی دھرنا آندولن تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا اس طرح کی تحریری اطلاع اکرم صدیقی نے بغرض اشاعت روانہ کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.