مالیگاؤں : 5 اکتوبر / سماجوادی ورکروں اور کانگریس ورکروں کے درمیان ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں کانگریس صدر اعجاز بیگ سمیت بارہ افراد پر سنگین مقدمہ سماجوادی ورکر سلیم گڑ بڑ کی شکایت پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ۔اب وہیں اس معاملے میں ریاض بیگ عزیز بیگ ، عمر 42 سال، رہائش امن چوک، اسلام نگر، مالیگاؤں، نے شکایت درج کرائی کہ میں اعجاز بیگ کی آفس کے باہر بیٹھا تھا، اور مجھے شک تھا کہ میرے بڑے بھائی اعجاز بیگ نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر شان ہند کے بارے میں کچھ تلخ الفاظ کہے ہیں، ملزم نمبر 01 تا 12 اور 4 سے 5 دیگر نامعلوم افراد اعجاز بیگ کی آفس کے سامنے آئے اور "اعجاز بیگ کو باہر نکالو، مار ڈالو" کے نعرے لگائے۔ جب شکایت کنندہ انہیں سمجھانے گیا تو ملزم نمبر 01 نے شکایت کنندہ کی گردن پر لکڑی کے ڈنڈے سے مارا پیٹا اور زبردستی شکایت کنندہ کی قمیض کی جیب سے نقد 11,500 روپے اور ملزم وسیم بیگ کو سر پر کٹر سے مارا اور لکڑی کے ڈنڈے سے دائیں ہاتھ پر مار کر زخمی کر دیا۔ مذکورہ تمام ملزمان نے شکایت کنندہ اور وسیم بیگ کو ڈنڈوں سے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ریاض بیگ عرف راجو اپا کی اس طرح کی شکایت پر آزاد نگر پولس نے گناہ درج کر لیا ہے ۔
پولس ایف آئی آر کے مطابق اس معاملے میں منتظم ڈگنیٹی ، سلیم گڑبڑ زاہد بابا، مسلم ڈھانڈے پہلوان انیس مستری،شکیل بازیگر،رئیس ستارہ، ملک منظر، شہزاد ماسٹر،امجد پٹھان، عمران جھوہے ، اوصاف احمد اور 4 سے 5 نامعلوم افراد کیخلاف آزاد نگر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر.155/2025 بھارتیہ نیائے ساہیتہ کی دفعات 118(1)، 115(2)، 352، 351(2)، 309(6)، 189(2)، 191(2)، 191(3)، 100 اور سیکشن 37 (1) (3) کی خلاف ورزی سیکشن 135 کے مطابق
تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
