مشہور خبریں

رونق آباد کے سابق کارپوریٹر فرید قریشی کا حادثے میں انتقال ، تدفین دوپہر 3 بجے

مالیگاؤں / رونق آباد علاقے کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم حاجی شیخ صدیق قریشی املنیر والے کے فرزند و صادق قریشی ، کلیم قریشی سر اور عبدلرزاق مستری کے بھائی سابق کارپوریٹر شیخ فرید شیخ صدیق قریشی  کا انتقال ہو گیا ہے ، 

معلوم ہوکہ مرحوم شیخ فرید ممبر رات کو بڑا قبرستان کے پیچھے والی روڈ سے بذریعہ موٹر سائیکل اپنے گھر کی جانب آرہے تھے کے اسی دوران وہ حادثے کا شکار ہوئے جس میں انکے دماغ کی رگ پھٹنے کے سبب پہلے انہیں اقراء اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے انہیں دیر رات کیمپ علاقے کے مہاجن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مرحوم نے دم توڑ دیا ، مرحوم فرید قریشی کے اچانک انتقال کی خبر سے رونق آباد ، محوی نگر ، عبّاس نگر ، گلشن آباد ، سلامت آباد ، نعمانی نگر علاقے سمیت سیاسی سماجی حلقوں میں ماتمی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مرحوم انتہائی ملنسار ، خوش مزاج اور سادہ طبیعت کے انسان تھے ، مرحوم کے حل خانہ میں بھرا پورا خاندان ہے ، مرحوم فرید قریشی کے اس طرح انتقال پر سابق ایم ایل اے آصف شیخ ، سابق میونسپل کونسلر کماپہلوان ، حاجی خالد شیخ ، کارپوریٹر اسلم انصاری ، ریاض کچی ، منان سر ، عقیل حاجی ، احسان شیخ ،  پترکار جمال شیخ ، افروز خان بابر ہوٹل ، اشرف قریشی ، عتیق باغبان ، قاضی شاہد ، مجیب باغبان ، شاکر بھائی الیکٹرک والے ، امام الدّین ، امام بھیا ، ذاکر باغبان ، منظور قاضی ، محسن بلال ، ساجد خان (چکی والے ) امجد سر ، اخلاق بھائی چھوٹو ڈرائیور (رونق ٹراویلس ) ،تنویر حاجی ، ندیم فٹر ، عارف بلال ، مشرف شیخ ، نعیم سر ، فیاض غازی ، ظفر بھائی ہوٹل والے ، ساجد بھائی ہوٹل والے ، ارباز بھنگار والا ، ارشد دودھ والا ، سابق کارپوریٹر رفیق رپو کھجور والا ، رشید حاجی کھجور والے ، اعجاز وزیر ، نعیم حاجی و دیگر افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہیں ۔مرحوم فرید قریشی کی تدفین دوپہر 3 بجے رونق آباد گلی نمبر 4 سے بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.