مشہور خبریں

پولیس گاڑی پر درخت گرا , اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سمیت ڈرائیور کی موت ، 3 پولیس اہلکار شدید زخمی

 


جلگاؤں /  ایک ناخوشگوار واقعہ میں جمعرات کی شب جلگاؤں ضلع کے ایرنڈول- کاسودہ جانے والے راستے پر انجنی  ڈیم کے قریب ایک معاملے میں تحقیقات کے لئے گئے مالیاتی جرائم برانچ پولیس عملہ کی جیپ پر ایک درخت گر گیا ، اس حادثے میں ناسک امبڑ گاؤں کے رہائشی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اور ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے ۔


 اس حادثے میں مالیاتی جرائم برانچ ( امبڑ گاؤں، ناسک) کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سدرشن داتیر اور ڈرائیور اجے چودھری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ وہیں  چندرکانت شندے، نیلیش سوریاونشی، بھرت جیٹھوے نامی تین ملازمین شدید زخمی ہوئے ہیں ۔



  زخمیوں کو علاج کے لیے ایرنڈول رورل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاسودہ پولیس اسٹیشن کی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر یوگیتا نارکھیڑے فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔  زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔  حادثہ انجنی ڈیم کے قریب پیش آیا ہے ۔


 پولیس نے مطلع کیا ہے کہ اقتصادی جرائم برانچ کی یہ ٹیم پِلکھوڈ میں ایک کیس کی تفتیش کرنے جا رہی تھی ۔  متوفی اسسٹنٹ انسپکٹر سدرشن داتیر امبڑ کے رہنے والے ہے ، ان کی موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں سوگ چھا گیا ۔  رات کو بہت سے گاؤں والے گاڑی سے جلگاؤں کے لیے روانہ ہوئے۔  سدرشن داتیر کے پسماندگان میں  والد ، والدہ،بھائی، بیوی اور ایک چھوٹا بیٹا بتایا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.