مشہور خبریں

ماجد حاجی مارپیٹ معاملہ : عارف پہلوان کو مزید پولیس کسٹڈی ، حملے میں استعمال ہوا فائٹر و 55 سو روپے ضبط

مالیگاؤں / گزشتہ روز مجلس کے سابق کارپوریٹر عبدالماجد یونس عیسیٰ کے ساتھ عارف پہلوان نامی نوجوان نے مارپیٹ کی تھی ، جس کی شکایت ملنے پر آزاد نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عارف پہلوان کو گرفتار کر کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں معزز نے اسے تین دونوں کی پولیس کسٹڈی میں روانہ کیا تھا ، آج دوبارہ آزاد نگر پولیس نے اس کیس میں نئی پیش رفت کے ساتھ عارف پہلوان کو عدالت میں پیش کیا ۔ 

اس معاملے میں ایڈوکیٹ توصیف سلیم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عارف پہلوان کو تین دنوں کی پولیس کسٹڈی کے بعد آج پھر سے پولیس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے اس معاملے مارپیٹ میں استعمال ہوا فائٹر اور ماجد حاجی کی جیب سے نکالے گئے 17 ہزار روپے میں سے 55 سو روپے ریکور کیئے جانے کی تفصیلات کے ساتھ گریوئس میڈیکل سرٹیفکیٹ کے تحت قلم میں مزید اضافہ کی تفصیل عدالت میں  پیش کی ، کیس میں ہوئے پروگریس کو دیکھتے ہوئے معزز جج نے مزید پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں ، وہیں اس معاملے میں عارف پہلوان کی ضمانت کی درخواست اب لوور کورٹ کی بجائے سیشن کورٹ میں ہی کی جاسکتی ہے ، اس طرح کی معلومات ایڈوکیٹ توصیف نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.