مشہور خبریں

پولیس اسٹیشن میں داخل کیس میں مدد کرنے کے لئے 25 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرنے والا پولیس انسپکٹر و حولدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

 


ممبئی / ریاست سمیت ملک بھر سرکاری درباری کاموں کو کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر رشوت خوری و بدعنوانی کا کاروبار زور شور سے جاری ہے ، ایسے میں آئے دن کہی نہ کہی رشوت خوری کی شکایت ملنے پر محکمہ اینٹی کرپشن بیوورو کی کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبئی اینٹی کرپشن یونٹ کو ایک پولیس انسپکٹر کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جسکی بنیاد پر محکمہ اینٹی کرپشن یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک افسر اور ایک ملازم کو گرفتار کیا ہے ۔

معلوم ہوکہ اس معاملے میں 35 سالہ شکایت کنندہ کے خلاف ملنڈ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مذکورہ جرم کی تفتیش میں مدد کرنے اور جرم کی نوعیت کو کم کرنے کے لیے اور قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتاری کا خوف بتاکر فریادی سے 25,00,000 روپے کا مطالبہ کئے جانے پر شکایت کنندہ کی طرف سے 7 جولائی 2023 کو اینٹی کرپشن ممبئی میں شکایت کی گئی ۔ 



   ملی شکایات کی بنیاد پر 11/07/2023 اور 13/07/2023 کو مذکورہ شکایت کے مطابق تصدیق کی گئی تو شکایت کنندہ سے سمجھوتہ کرنے کے بعد ملزم نمبر 01 نے 25 لاکھ مطالبہ کے بعد سمجھوتا کرتے ہوئے 11,00,000 لاکھ رویے رشوت لینے پر آمادگی ظاہر کی ۔  پھر 14/07/2023 کو ٹریپ آپریشن کے دوران پہلے ہفتے کے طور پر 2 لاکھ روپے ملزم نمبر 01 اور ملزم نمبر 2 رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ اس معاملے میں ملنڈ پولیس اسٹیشن میں ملزم نمبر 1 پولیس انسپکٹر بھوشن مکند لال دائما 40 سال (کرائم ) ملنڈ پولیس اسٹیشن تھانہ ممبئی ، ملزم نمبر 2 پولیس حولدار رمیش مچھندر بتکلس 46 سال ملنڈ پولیس اسٹیشن تھانہ کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر  25/2023 قلم 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


یہ کاروائی مسٹر شری وجے پاٹل ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ایل پی وی، ممبئی ، شری سنجیو بھولے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ممبئ ،  شری اویناش کناڈے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن ممبئی کی رہنمائی میں ٹریپ سپروائزنگ آفیسر شری سالونکھی پاٹل اسسٹنٹ کمشنر پولیس،اینٹی کرپشن بیورو برہان ممبئی کی نگرانی میں ٹریپ آفیسر مسز ودیا جادھو انسپکٹر آف پولیس، ایل پی وی، برہان ممبئی نے انجام دی ہے ، وہیں عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار/ملازم یا کسی پرائیویٹ شخص کی جانب سے اپنے کسی سرکاری کام کے لیے رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر ان سے رابطہ کریں۔ اینٹی کرپشن بیورو، برہان ممبئی ڈویژن، سرپوچ خان والا روڈ، ورلی، ممبئی۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.