مشہور خبریں

ایس ڈی پی ائی کی پربھاگ نمبر 4 کے انچارج سے ملاقات و استقبال

 


مالیگاؤں / آج ایس ڈی پی آئی کا ایک وفد ایس ڈی پی آئی جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی اور مالدہ برانچ کے صدر سید عمران کی قیادت میں پربھاگ 4 کے ادھیکاری سے ملاقات کے لیے گیا وہاں وفد میں شامل افراد نے پربھاگ ادھیکاری کا استقبال کیا اور پربھاگ 4 میں واقع  وارڈ کی گندگی اور بدبو سے پھیلنے والی بیماری کے تعلق سے ادھیکاری سے بات کی خاص کر قسمت کالونی اور حاجی سلیمان مسجد کے اطراف میں جمع کچرا گندگی کی صفائی کی بات کی گئی گٹریں بلاک ہو چکی ہیں اسے اچھے ڈھنگ سے صاف کروانے پر زور دیا گیا. پربھاگ ادھیکاری نے یقین دلایاکہ اندرون دو چار یوم میں مذکورہ علاقے کو مکمل طور پر صاف کیا جائے گا . 


وفد میں ابراہیم انقلابی , حافظ سید عمران کے علاوہ اعجاز ویلڈر ,فخرالدین, رضوان رحمانی , شیخ ساحل ,عارف عطار اور علاقے کے سرکردہ افراد شامل تھے.  اس طرح کی تفصیلات ایس ڈی پی ائی مالدہ برانچ مالیگاؤں ناسک سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.