مالیگاؤں : ( پریس نوٹ ) آج بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن نے شہر کے قدوائی روڈ، بھنگار بازار علاقے میں مین ڈرینج کی صفائی اور نالیوں کی صفائی کیساتھ ساتھ تجاوزات کو ہٹانے میں آرہی دشواری و ٹریفک میں رکاوٹ ہونے کے سبب یہاں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔اس سلسلے میں مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کے حکم کے مطابق انسداد تجاوزات ٹیم نے تجاوزات کرنے والوں کیخلاف 80 سے 85 کچی اور کنکریٹ کی ناجائز تجاوزات کو بھی صاف کیا جو ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے۔تجاوزات سپرنٹنڈنٹ شام کامبلے اور ان کی ٹیم کے زیر نگرانی یہ مہم چلائی گئی۔اس موقع پر وارڈ آفیسر نمبر 03 جگدیش بڈگجر اور وارڈ آفیسر نمبر 04 بھرت ساوکر نے رہنمائی کی۔ مہم میں ٹیم چیف کھیرنار، اسسٹنٹ دانش شیخ، ونود بہوکر اور محکمہ تجاوزات کے کلرک شیلیش سولنکی، دتاترے کاتھے پوری اور بٹ مقادم ششی کانت بودھارے، پروین نکم، راجو واگھ، مونیش پردیشی، واحد شیخ، وشال جیدھے اور دیگر نے حصہ لیا۔ اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر گوساوی نے خبردار کیا ہے کہ قدوائی روڈ ، بھنگار بازار کے علاقے میں دوبارہ تجاوزات کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسی طرح آج صبح سے ہی کسمبا روڈ المعروف شہید عبدالحمید روڈ پر بھی وارڈ کمیٹی نمبر دو کے دستہ نے ناجائز تجاؤزات صاف کئے گئے ۔بارش کے سبب نالیوں آور بڑی گٹروں پر ہوئے ناجائز تجاؤزات کو کارپوریشن کے محکمہ انکروچمینٹ دستہ نے صاف کیا ۔اسی طرح موسم پل و کیمپ علاقے میں بھی کارپوریشن کی پربھاگ کمیٹی کے دستہ نے اتی کرمن نکالے ۔دو تین روز سے شہر بھر کے مین نالوں پر کئے گئے اتی کرمن کو صاف کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔اس ضمن میں کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتی کرمن نہ کریں اور اگر کوئی اتی کرمن کرتا ہے تو ان پر اب فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔