مشہور خبریں

ہلکی بارش کے دوران رونق آباد میں الیکٹرک پول زمین پر گرا

 


مالیگاؤں / رونق آباد گلی نمبر 9 مرحوم شفیع وکیل کے گھر کے پاس مین روڈ پر لگا الیکٹرک پول اچانک زمین سے  اکھڑ کر گر گیا ،

ملی تفصیلات کے مطابق رونق آباد علاقے کی  مشہور و معروف شخصیت و سوشل ورکر ریاض کچی نے بتایا کہ  کل رات ہلکی بارش جاری تھی کے اسی دوران رونق آباد گلی نمبر 9 میں واقع مین سڑک پر لگے الیکٹرک پول میں سے ایک پل اچانک زمین پر آ گرا ، جس وقت یہ پول زمین پر گرا اس وقت خیر سے کوئی بھی شخص اس کی زد میں نہیں آیا ، معلوم ہوکہ یہ راستہ انتہائی مصروف راستہ ہے جہاں سے


رونق آباد ، محوی نگر ، سلامت آباد ، مدنی نگر ، نعمانی نگر وہ اطراف میں رہائش افراد کی کثیر تعداد اس راستے سے گزرتی ہے ، تادم تحریر راتوں رات ریاض کچی نے اس پول کو وہاں سے ہٹا کر بجلی شروع کروائی ۔ اس موقع پر وہاں موجود سلطان وائرمین ، نظیر بھائی ، عظیم وکیل ، علیم ہومگآرڈ ، ابراہیم انقلابی و ببلو ووڈا فون نے ریاض کچی کی بروقت نمائندگی پر انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.