مشہور خبریں

بیوی نے بیٹے کی مدد سے شوہر کو کیا قتل ، مقدمہ درج ، ماں بیٹا گرفتار

 


ناسک /  تین دن قبل ناسک-پونے ہائی وے پر شندے گاؤں کے شیو رتنا چوک علاقے میں ایک خاتون کو اس کے ایک جاننے والے نے چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔  یہ واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کے ناسک شہر کے اندرا نگر علاقے میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیوی نے اپنے بیٹے کی مدد سے شوہر کے سر پر مصل مار کر قتل کر دیا۔

 پولیس کی جانب سے ملی معلومات کے مطابق، قتل کیے گئے شخص کا نام دادا جی گاولی (41سال) ساکن سمردھی پلازہ، یشونت نگر، دامودر چوک، پاتھرڈی پھاٹہ ملگاؤں ساکری ضلع دھولیہ ) ہے۔  متوفی اور اس کی بیوی کے درمیان اپنے رشتہ دار کی خاتون سے غیر اخلاقی تعلقات کی وجہ سے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔

 دونوں کے درمیان تنازعہ چند روز قبل حل ہو گیا تھا۔  تاہم، متوفی کی بیوی و مشتبہ ملزم سنیتا گولی (40سال) اور اس کے بیٹے نشانت گولی (20سال) نے غصے میں آکر دادا جی گولی کو اس وقت سر پر مصل مار کر ہلاک کردیا جب وہ بیڈ روم  میں گہری نیند سو رہا تھا ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ پولیس کمشنر چندرکانت کھانڈوی ، سی پی اے امباداس بھوسارے، اندرا نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر نتن پگارے، خاتون پولیس سب انسپکٹر منیشا شندے کے ساتھ کرائم برانچ کے پولیس افسران اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔  اس کے بعد جائے وقوعہ کا پنچنامہ کیا گیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ۔

 دریں اثنا، اندرا نگر پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے مشتبہ بیوی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ایس آئے شنکر سنگھ راجپوت سینئر پولیس انسپکٹر نتن پگارے کی رہنمائی میں قتل کے اس جرم کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.