مشہور خبریں

مالیگاؤں اردو گھر میں شعری محفل "فسون لفظ و ہنر" کا انعقاد

 


مالیگاؤں / مذہبی اور ادبی شناخت کے حامل شہر مالیگاؤں میں 8 جولائی بروز ہفتہ کی شب فسون لفظ و ہنر کے نام سے ایک شعری محفل کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ یہ محفل شہر کے نوتعمیر شدہ اردو گھر میں منعقد ہونے والی پہلی ادبی محفل کے لحاظ سے تاریخی حیثیت سے تاریخی نوعیت کی حامل تھی۔ محفل کی صدارت شہر کی نامور شخصیت اور ادب شناس شکیل جمیل حسن نے کی۔ محفل کے آغاز سے انجام باذوق سامعین کی ایک بڑی تعداد اردو گھر کے آڈیٹوریم میں موجود تھی۔ ناظم محفل ارشاد انجم انتہائی نظم و ضبط اور مہارت کے ساتھ اس محفل کو انجام تک پہنچایا تھا۔ 

شعری محفل دو مرحلوں پر مشتمل تھی جس کے پہلے مرحلے میں نعتیہ کلام سے شعراء نے محسن انسانیت سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ماحول کو تقدس آمیز کردیا تھا۔ اس دور میں عطا اشرفی، فیضان رضا، مضطر رضا، احمد سراج اور ملگ گیر شہرت یافتہ ڈاکٹر محمد مشاہد حسین رضوی نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا تھا۔ محفل کے دوسرے دور میں غزل گو شعراء نے اپنے خیالات کے رنگ بکھرتے ہوئے آڈیٹوریم میں موجود سامعین کو اپنی نشستوں سے بندھے رہنے پر مجبور کردیا۔ اس مرحلے میں صدیق اکبر، ندیم ظفر، راشد ثاقب، شہروز خاور، علی اصغر عباس، صادق اسد، پرواز اعظمی، ندا فارقی، فرحان دل اور آخر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مشتاق احمد مشتاق نے اپنا منتخب کلام باذوق سامعین کے سامنے پیش کیا۔ 


اس شعری محفل کا انعقاد مسلم ہروگریس سینٹر، کنج ادب اور سلور انڈیا تھیٹر اکیڈمی کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا تھا جس کے کنوینر فیروز دلاور اور خالد قریشی تھے جنہیں اپنے رفقائے کار کا تعاون حاصل تھا۔ سامعین میں شہر کے معروف سرجن سعید احمد فارانی، مومن آصف، رفیق مومن، امتیاز خلیل، اظہر مرزا، عمران جمیل، سلیم فارانی، ایڈووکیٹ سہیل انجم، قمرالدین سر، عارف انجم، لئیق انور، اور مولانا ابواللیث کے ساتھ باذوق سامعین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.