مالیگاؤں / 8 جولائی بروز سنیچر رات 2 بجے کے درمیان مالیگاؤں سے گجرات کے لئے نکلی لکثری بس کسمبا پار کرنے کے بعد بس کا ٹائر پھٹنے سے بس حادثے کا شکار ہوگئی ، معلوم ہوکہ اس بس میں گجرات میں عالمیت کا کورس کررہے 35 بچے بھی سوار تھے ، جن میں ایک طالب علم حادثے کا شکار ہوگیا ،
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے سنیچر کی رات 2 بجے کے درمیان مالیگاؤں سے گجرات کے لئے نکلی لکثری بس کسمبا کے پاس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا ہو گئی ، حادثے کے دوران مالیگاؤں سے گجرات مدرسے میں عالمیت کا کورس کرنے والے 35 بچے بھی بس میں سوار تھے جو گجرات جارہے تھے ، بدقسمتی سے جس وقت بس کا ٹائر پھٹا اس وقت اس ٹائر والی سیٹ پر محمد ریحان محمّد ریحان محمّد حسن 20 سال ساکن گروواروارڈ ، بیلباغ گھر نمبر 879 - B گلی نمبر 2 مالیگاؤں
بیٹھے ہوئے تھے ، جیسے ہی ٹائر پھٹا ان کو زور دار پھٹکا لگا جس کے سبب ناک اور منہ سے خون نکلنا شروع ہوگیا , حادثے کے بعد لکثری بس کو واپس مالیگاؤں لایا گیا ، اور زخمی محمّد ریحان کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دیا ، فجر کے بعد شفیق اینٹی کرپشن و دیگر سرکردہ افراد نے سول اسپتال پہونچ کر مرحوم محمّد ریحان کے پوسٹ مارٹم و قانونی کارروائی میں معاونت کرتے ہوئے لاش اہل خانہ کے سپرد کی ۔ دوپہر 12 بجے مرحوم کی تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔