مشہور خبریں

مالیگاؤں پولیس کی بڑی کاروائی : واردات کے 24 گھنٹوں میں مشتبہ افراد ابوبکر ، محمّد شہباز و وسیم شاہ گرفتار ، رکشا سمیت 3 لاکھ روپے کا مال ضبط

 


مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ،
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر  آشیش روہی اور ڈویژنل پولیس سب انسپکٹر شیواجی دیورے کے ساتھ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کے پولیس آفیسر ، پولیس حولدار  دیپک کھیرنار، رنجیت راٹھوڈ، راجندر ولگڈے، پولیس نائک کنال شندے، گنیش کماوت، ارون بڑے ،  رمضانپورہ پولیس اسٹیشن میں 30/07/2023 کو دائر گناہ رجسٹر نمبر 122/023 دفعہ 457، 454، 380 کے مطابق جرم میں نامعلوم ملزمان اور چوری شدہ مال کی تلاش کرتے ہوئے ہوئے ملزم نمبر 1) ابوبکر نہال احمد، عمر 28 سال، رہائش  نوکرن سائزنگ کے پیچھے، رمضانپورہ ، مالیگاؤں 2) محمد شہباز محمد ابوبکر، عمر 32 سال، رہائش۔  گوتم نگر، گلی نمبر 3 دیانہ، مالیگاؤں 3) وسیم شاہ عقیل شاہ، عمر 25 سال، رہائش گوتم نگر گھانے شیوار کسمبا روڈ مالیگاؤں

کو واردات کے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے 1 لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کا تیار کپڑے کے 60 تھیلے اور جرم میں استعمال ہونے والی 2 لاکھ رویے مالیت کی نیلے رنگ کی اپپے رکشہ MH 04 GF 3664سمیت 3 لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا ، اس معاملے میں گرفتار تینوں ملزمان کو مقامی عدالت نے 3 دنوں کی پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں ، اس معاملے کی مزید تفتیش سب انسپکٹر شیواجی دیورے سینئرز کی رہنمائی میں کر رہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.