مالیگاؤں / 27 اگست کو شام میں 5 بجے کے دوران رمضانپورہ میں ایک 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ آج شام 5 بجے کے دوران مجھے فون آیا کہ گٹ نمبر 155 پلاٹ نمبر 24 کسمبا روڈ رمضانپورہ دیانہ بسمہ اللہ مدرسہ کے پاس واقع گھر میں ایک خاتون آفرین رائس کھاٹک نے پھانسی لگا لی ہے ۔
جس کے بعد محلے کے سرکردہ افراد وہاں پہونچے اور انہوں نے خاتون کو پھندے سے اتارا اس وقت انھیں لگا کی خاتون کی سانس چل رہی ، جس کے بعد خاتون کو سہارا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ، خاتون کا مائکہ پارولہ بتایا گیا ہے ، خاتون کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، نیاز علی اور جبار ممبر نے معاونت کی ، اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔