مشہور خبریں

اکبری کرانہ سے مدنی نگر پاور ہاؤس تک 60،فٹی روڈ کی درستی کا میمورنڈم دیتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے انوکھے آندولن کا اشارہ دیا ، دو ہفتوں میں کام شروع نہ ہونے پر چلتا پھرتا آندولن


 مالیگاؤں : (پریس نوٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں نیاپورہ وارڈ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ اکبری کرانہ سے مدنی نگر پاور ہاؤس روڈ جو 60 فٹی کے نام سے مشہور ہے ان دنوں کثیر تعداد میں میں ہونے والے حادثوں، آتی کرمن اور جگہ جگہ پڑے گڑھوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے. سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مقامی صدر راحیل حنیف (فرزند حنیف حنیا) نے میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب بھالچندر گوساوی کے اسسٹنٹ اور نائب کمشنر سچن مہالے کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اکبری چوک تا مدنی نگر سب پاور اسٹیشن تک سب سے زیادہ استعمال ہونے والی 60، فٹی روڈ کے دونوں جانب آتی کرمن ہونے کی وجہ سے راہداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس اہم شاہراہ پر جگہ جگہ گڑھے اور کھڈ ہونے کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے راحیل حنیف نے میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دوہفتوں کے اندر مذکورہ راستے کے اتی کرمن صاف کرتے ہوئے درستی کا کام کیا جائے بصورت دیگر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے انوکھا آندولن کیا جائیگا

جس میں مظاہرین کسی ایک مقام پر دھرنا آندولن نہ کرکے چلتے پھرتے نظر آئیں گے اس میمورنڈم کی ایک کاپی ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائی ایس پی اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن انچارج کو بھی روانہ کی گئی ہے ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پہونچنے والے اس وفد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مقامی صدر راحیل حنیف حنیا جنرل سکریٹری ابراہیم انقلابی کے علاوہ اظہر اسلم، جمیل بھائی، افضال مقادم، عیسٰی شاہ، مظہر شیخ اور دیگر ذمہ داران شامل تھے اس طرح کی تفصیلات جنرل سکریٹری ابراہیم انقلابی نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.