مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل و انکی ٹیم گیارہ ہزار کالونی میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے 7 افراد پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کیا ۔
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں خفیہ خبر ملی تھی کہ گیارہ ہزار کالونی پانی کی ٹنکی کے پیچھے میں کچھ افراد ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور انکے پاس ڈکیتی میں استعمال ہونے والے ہتھیار و سامان موجود ہیں ، خبر ملتے ہی ہماری ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے 2 دیسی پستول ، 2 تلوار اور 1 موٹر سائیکل ضبط کی ہے ،
ڈی واے ایس پی سندھو نے بتایا کہ اس ڈکیتی کی منصوبہ بندی میں کل 7 افراد شامل تھے جن میں 1) عبدالرحمن محمّد اویس ، 2) شیخ شبیر شیخ فاروق ، 3) توقیر خان مختار خان ، 4) اقبال احمد ، 5) عابد حسین افضل حسین ،6) یوسف بھوریا ، 7) نوید ٹکاریا شامل ہیں ، 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہیں 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اس معاملے میں گرفتار تین افراد کا مجرمانہ ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ، وہیں یہ سبھی افراد مالیگاؤں کے ہی لگ رہے ہیں ۔ اس معاملے کی دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔