مشہور خبریں

عازمینِ عمرہ کی رہنمائی و تربیت کیلئے پیر سے تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس

 


مالیگاؤں /  اہلیانِ شہر مالیگاؤں و اطراف کے وہ خوش نصیب مَرد و خواتین جو اگست و ستمبر کے مہینے میں عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں ایسے تمام ہی عازمینِ عمرہ کی رہنمائی و تربیت کی غرض سے بروز پیر، منگل اور بدھ مورخہ 7 ,8 اور 9, اگست کو ان شاءاللّٰہ بعد نمازِ عشاء فوراً غربید مسجد میں تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس منعقد ہوگی جسمیں پیر اور منگل کو معلّم الحجاج حضرت مولانا سعید احمد صاحب ملّی رحمانی دامت برکاتہم ان شاءاللّٰہ انتہائی آسان و عام فہم انداز میں مَرد حضرات و خواتین عازمینِ عمرہ کی تربیت فرمائیں گے ۔ 


جبکہ بروز بدھ 9 اگست کو ان شاءاللّٰہ محترمہ و مؤقرہ عالمہ طاہرہ ثوبان آپا دامت برکاتہا شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات خواتین عازمینِ عمرہ کی تربیتی کلاس سے خطاب فرمائیں گی۔

لہٰذا شہر مالیگاؤں اور اطراف کے عازمینِ عمرہ بروز پیر منگل اور بدھ کو ہونے والی ان تین روزہ عمرہ کلاسوں میں ضرور شرکت کریں ، مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.