مالیگاؤں: ہر سال کی طرح امسال بھی سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی ہند کے پُر بہار موقع پر 15 اگست 2023ء بروز منگل بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک مچھلی بازار نوری ٹاور کے پاس خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) اپنے منفرد انداز میں آزادی ہند کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے مجاہدین اور علماء کی قربانیوں کو پیش کرینگےـ اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس اجلاس میں ضرور بہ ضرور شریک ہوں وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنے بچوں اور خصوصاً نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کروائیں۔
آزادئ ہند کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں سے پُر ہےـ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آزادی ہند کی صحیح تاریخ دنیا کے سامنے پیش کریں اور بتلائیں کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں نے کس قسم کی قربانیاں پیش کی ہیں اور اپنے دیش کی آزادی کے لئے خون کے کتنے قطرات بہائے ہیں؟ تاریخ شاہد ہے کہ آزادئ ہند کے لئے مسلمانوں نے ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں ـ اپنے ملک اور آبا و اجداد کی تاریخ سے آگاہی کے لئے اس اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ المعلن سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں