مشہور خبریں

مومن پورہ سے غفران خان کو NIA کی ٹیم نے پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ، ممبئی این آئی اے دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایت


 مالیگاؤں : 13 اگست /  مالیگاؤں شہر کے مومن پورہ علاقے سے ایک شخص کو پی ایف آئی نامی تنظیم سے رابطہ کے شک و شبہ میں صبح صادق کے اوقات میں این آئی اے کی ٹیم نے اپنی حراست میں لیا ۔غفران خان نامی اس شخص کو پولس نے شہر کے سٹی پولس اسٹیشن لے گئی اور ضروری پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے غفران خان کو کل ممبئی میں این آئی اے کے دفتر میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے ۔

اسطرح کی تفصیلات میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہیں ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھر سے ملک بھر میں این آئی اے کی ٹیم پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کررہی ہیں اور پی ایف آئی کے کارکن کو پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے رہی ہیں ۔پونہ، اورنگ آباد کے بعد ایک بار پھر این آئی اے کی ٹیم نے آج مالیگاؤں میں اپنی کارروائی مکمل کی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.