مشہور خبریں

یوم آزادی پر ہندو راشٹر کے قیام کیلئے بھگوا پرچم لہرانے و پیدل مارچ نکالنے والوں پر پولس سخت ایکشن لیں ، یہ قومی پرچم ترنگے کی توہین ہے، فرقہ پرستوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، آصف شیخ رشید کی شہر پولس انتظامیہ سے شکایت

 


مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لئے 15 اگست 2023 کو ملک کے 76 ویں یوم آزادی پر "ملک میں پہلی سنکھناد یاترا" کا اعلان کرنے والے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اسطرح کا ایک مکتوب آصف شیخ رشید نے شہر پولس انتظامیہ سے کیا ہے ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے موصول ایک پریس ریلیز میں آصف شیخ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کو 75 سال ہو چکے ہیں اور تمام محب وطن کل 15 اگست کو 76 واں یوم آزادی منانے کے لیے اپنی اپنی سطح پر کامیاب تیاریاں کر رہے ہیں۔ مالیگاؤں شہر میں بھی ملک کی آزادی پر مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں اور حکومت نے ہر گھر ترنگا، گھر گھر ترنگا کا اعلان کیا ہے۔اسی مناسبت سے شہر کے ہر گھر پر ترنگا قومی پرچم لگانے کا کام جاری ہے۔لیکن 15 اگست 2023 کو کچھ فرقہ پرست عناصر و سماج دشمن افراد نے 76 واں یوم آزادی پر مالیگاؤں شہر میں سنکھناد یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔سماج دشمن عناصر اور ذات پات کے نام پر فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے والی تنظیموں نے ہندو سوراجیہ سوانتتر دن پد یاترا کا اہتمام کیا جس کا مطلب ہے ہندوراشٹرا کی جانب بڑھتے قدم ہے ۔آصف شیخ نے شہر پولس انتظامیہ کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج دشمن عناصر رام سیتو سے شری شیو تیرتھ تک ملک کی پہلی سنکھناد شری رام مندر پد یاترا کا اہتمام کررہے ہیں جو قومی پرچم ترنگے کی شدید توہین ہے۔ 15 اگست 2023 کی ایک اپنی اہمیت ہے ۔

اس طرح کی ذات پات اور فرقہ پرستی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے منتظمین کے خلاف ملک سے دشمنی ( اینٹی نیشنل سرگرمی کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔آصف شیخ نے پولس انتظامیہ سے کہا  کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ قومی پرچم کی توہین کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے پر منتظمین کے خلاف حب الوطنی کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے اس پد یاترا کی اجازت نہ دیں۔۔شہر ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کے بعد آصف شیخ نے ہندو سوراجیہ یوم آزادی پدایاترا پروگرام کا پمپلیٹ بھی پولس کو شکایتی مکتوب کیساتھ دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.