مشہور خبریں

شہر کے کئی علاقوں میں واردات کو انجام دیکر فرار ہونے والا یوسف بھوریا تھانہ سے گرفتار ، 3 دنوں کی پولیس کسٹڈی

 


مالیگاؤں / شہر بھر کے الگ الگ علاقوں میں کٹر و دیگر ہتھیار کا خوف دکھاکر لوٹ مار اور چوری کی واردات کو انجام دینے والا فرار ملزم یوسف بھوریا تھانہ شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئے سدھیر پاٹل و یوسف بھوریا پر درج مقدمے کی جانچ کررہے اسسٹنٹ انسپکٹر بڈگجر نے نمائندہ جمال شیخ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے شہر کے دیگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹ مار کی واردات انجام دینے والے یوسف بھوریا کو ہم نے 7 روز قبل پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں داخل دفعہ 399 ( ڈکیتی ) کے معاملے میں ممبئی کے تھانہ شہر سے گرفتار کر لیا ہے ، معلوم ہوکہ اس معاملے میں کل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں یوسف بھوریا فرار چل رہا تھا ، ملزم یوسف بھوریا کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے اسے 3 دنوں کی پولیس کسٹڈی کے احکامات جاری کئے ہیں ، معلوم ہوکہ گزشتہ ماہ شہر کے الگ الگ علاقوں میں یوسف بھوریا نے موٹر سائیکل پر سوار اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ملکر کٹر کا خوف دکھاکر لوٹ مار کی واردات کو انجام دیا تھا ، جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد شہر بھر میں خوف اور بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا ،


اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مالیگاؤں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے ملزمین کی شناخت کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی تھی ، ممکن ہے پوارواڑی پولیس کے بعد سٹی پولیس اسٹیشن ، آزاد نگر پولیس اسٹیشن ، عائشہ نگر پولیس اسٹیشن سمیت دیگر پولیس اسٹیشن میں داخل مقدمے میں گرفتار کرتے ہوئے کسٹڈی حاصل کر معاملوں کی تفتیش کی جائے گی ۔ تادم تحریر ملزم یوسف بھوریا پوارواڑی پولیس کی کسٹڈی میں ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.