مشہور خبریں

ریاض الجنہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مدرسہ ریاض الجنہ میں رسم پرچم کشائی و ترنگا ریلی کا انعقاد

 


مالیگاؤں / شہرِ عزیز کا معروف ادارہ مدرسہ ریاض الجنہ(واقع اکبری مسجدمحوی نگر) میں ۱۵ اگست  بروز منگل صبح سات بجے مدرسہ کی نئ جگہ حضرت علی چوک(فردوس گنج) پر جشنِ یومِ آزادی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں مدرسہ ہذا کے طلباءکرام نے حب الوطنی کے عنوان پر تقریر، نظم، ترانہ وغیرہ پیش کیاـ  اس شاندار جشنِ آزادی کے پروگرام میں شہر عزیز کے سرکردہ افراد شامل ہوئے جس میں جناب ایم ایم خان صاحب، جناب کارپوریٹر اسلم انصاری صاحب،  جناب  کارپوریٹر تاج الدین صاحب، جناب یحی خان صاحب ورکشاپ والے،جناب امیر حسن قریشی صاحب، جناب جمال شیخ پترکار صاحب  اور بھی دیگر سرکردہ افراد نے شرکت فرماکر طلباء واساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی ،

 


پروگرام کے اختتام کے بعد مختصر پرامن ریلی نکالی گئ ، 

  مدرسہ ریاض الجنہ کے روحِ رواں بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی نے ملک میں امن وسلامتی اور حالاتِ حاضرہ پر رقت  آمیز دعافرمائی ، اسطرح کی تفصیلات "شعبہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ مالیگاؤں کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.