مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت آج پورے ملک ہندوستان
میں 76 ویں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے
مالیگاؤں شہر کی سبھی تعلیمی ، سماجی ، سیاسی و ملی اداروں میں قومی پرچم کشائی کرتے ہوئے دیش بھکتی کے پروگرامات پیش کیئے گئے ، ایک طرف جہاں ملک بھر میں آزادی کی قربانیوں اور قومی جذبوں کو پیش کیا جارہا تھا وہیں دوسری جانب مالیگاؤں شہر کے مسلم نوجوان مالیگاؤں ہائی اسکول ، چھوٹی مالیگاؤں ہائی اسکول ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول ، جے اے ٹی ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے اطراف میں بنا سائلنسر والی موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کانوں کو سن کرنے والی تیز آواز اور تیز رفتاری کے ساتھ راستوں پر دھینگا مشتی اور ہلڑ بازی کرتے ہوئے عوامی اذیت کا سبب بنے رہے ، کچھ مقامات پر اسکولی بچیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور کمینٹ بازی کرتے رہے ، کچھ مقامات پر پولیس نے موٹر سائکلوں کو ضبط بھی کیا مگر باوجود اسکے نوجوان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے ،
قوم کے نوجوان کی یہ شرم ناک حرکت سے راہ چلتی خواتین ، بچیوں اور بچوں کے لئے بہت ہی اذیت کا سبب بنی رہی ۔ شہریان کو ایسا محسوس ہونے لگا ہیکہ اب سبھی اسکول انتظامیہ کو چایئے کے وہ اپنی اپنی اسکولوں میں منعقد ہونے والے پروگرامات کے موقع پر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے منچلے نوجوانوں کے خلاف سخت اقدامات کریں ، تاکہ مستقبل میں اسکولی بچیوں کو اذیت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔