مالیگاؤں / مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے مالیگاؤں آگر میں دو نئی BS6 ماڈل ہیرکنی بسیں (نیم آرام ) مالیگاؤں کے رہائشیوں کی خدمت میں شروع کی گئی ہیں .
جدید ٹیکنالوجی، پش بیک سیٹیں، موبائل چارجنگ، اور وسیع جگہ والی بسیں مالیگاؤں آگار میں داخل ہو چکی ہیں ۔
تاہم، مالیگاؤں کے باشندوں کو مالیگاؤں سے پونے کا سفر کرتے ہوئے اس نئی بس سروس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 1) مالیگاؤں سے پونے سنگمنیر راستہ ٹائمنگ - 1 بجکر 30 منٹ ، سفر کا فل ٹکٹ - 580/-، ہاف ٹکٹ- 290/- روپے ۔(2) مالیگاؤں سے پونے احمد نگر وقت رات ساڑھے 8 بجے ، کرایہ فل ٹکٹ 595/- آدھا ٹکٹ کرایہ 295 روپے وغیرہ ۔
وہیں اس بس میں امرت جیشٹھ یوجنا اور مہیلا سمان یوجنا کی رعایتیں (سہولت ) لاگو ہیں، مالیگاؤں شہر اور آس پاس کے علاقوں کے افراد اس بس سروس سے زیادہ فائدہ اٹھائے اسطرح کی اپیل مالیگاؤں ایس ٹی مہا منڈل آگار کی جانب سے کی گئی ہے ۔