مشہور خبریں

مسجد سعدیہ خاتون میں افتتاح درس قرآن مجید ، کاروباری مندی، ملک میں پھیلی بد امنی، وبائی بیماری کے ساتھ ساتھ باران رحمت کے لیے خصوصی دعا ہوگی

 


مالیگاؤں / برادران اسلام کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ محلہ مولانا حنیف ملی نگر مسجد سعدیہ خاتون میں مورخہ 6/ اگست 2023ء بمطابق محرم الحرام ْ١٨۔  1445ھ بروز اتوار بعد نماز عشاء درس قرآن مجید کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ 

درس قرآن مجید کا افتتاح ان شاء اللہ شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف عالم دین ،استاذمہدملت ،ناظم دار تقوی مالیگاؤں  حضرت مولانا قاری الطاف حسین  ملی صاحب دامت برکاتہم العالیہ(خلیفہ مجاذ حضور اقدس حضرت مولانا قمرا لرز ماں )  فرمائیں گے۔

اس افتتاحیہ تقریب کی صدارت کے فرائض ان شاء اللہ عالی جناب الحاج عثمان غنی محمد الیاس  صاحب  انجام دیں گے ‌۔


اور اس اجلاس میں نظامت کا منصب ان شاء اللہ(بانی وہ ناظم مدرسہ ابی ابن کعب رضی اللہ تعالی عنہ ) محترم حافظ سید اشفاق اشاعتی صاحب  سنبھالیں گے۔ 

 قرأت و تلاوت قرآن مجید کے لئے قاری خوش الحان امام و خطیب مسجد سعدیہ خاتون ،عبدلعزیز اشاعتی  کا اسم گرامی منتخب کیا گیا ہے ، جب کہ نعت پاک کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے مدرسہ ابی ابن کعب کے طلب علم   جلوہ افروز ہوں گے۔ 

واضح ہع کے مستقل طور پر درس قرآن مجید کی خدمت ہر ہفتہ اتوار۔۔کے دن بعد نمازعشاء مفتی رمضان صاحب امام و خطیب مسجد ابراہیم ( محلہ گلشن ابراہیم)  انجام دیں گے۔

تمام ہی احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مجلس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لا کر قرآن مجید سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت پیش فرمائیں , درخواست کنندگان , ٹرسٹیان مسجد سعدیہ ۔نوجوانان مولانا محمد حنیف ملی نگر ۔

نوٹ : کاروباری مندی،ملک میں فیلی بد امنی ، وہ وبائی بیماری کے ساتھ ساتھ باران  رحمت کے لیے حضرت مولانا قاری الطاف حسین ملی صاحب  خصوصی اجتماعی  دعا کا اہتمام  کریں گے انشاءاللہ .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.