مالیگاؤں / رمضانپورہ پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس نائک دیپک سیتارام کھیرنار 47 سال تعینات رمضانپورہ پولیس اسٹیشن نے 1 اکتوبر 2023 کو رمضانپورہ پولیس اسٹیشن فریاد دی کے اظہار اشرف نگر گٹ نمبر 235 دیانے شیوار رمضانپورہ مالیگاؤں میں ملزم نے غیر قانونی طور پر گھریلو استعمال کے ضروری سرکاری کوٹے کی گھریلو استعمال کی آتش گیر گیس سلنڈرز کو غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا اور لاپرواہی سے لوگوں کی جان و مال کے لیے خطرہ پیدا کیا ، اس ضمن میں 30 ستمبر 2023 کو کاروائی کرتے ہوئے ،
(1) 3000 روپے مالیت کا ایک سرخ رنگ کا H.P. کمپنی کا بھرا ہوا گیس سلنڈر ، سیریل نمبر 836952T ۔
2) 3000 رویے مالیت کا ایک سرخ رنگ کا H.P. کمپنی کا بھرا ہوا گیس سلنڈر سیریل نمبر 328223 ،
3) 3000 روپے مالیت کا ایک سرخ رنگ کا H.P. کمپنی کا بھرا ہوا گیس سلنڈر سیریل نمبر .149972 ،
4) 3000 رویے کا ایک سرخ رنگ کا H.P. کمپنی کا بھرا ہوا گیس سلنڈر سیریل نمبر 1892879 ،
5) 3000 رویے کا ایک سرخ رنگ کا H.P. کمپنی کا بھرا ہوا گیس سلنڈر سیریل نمبر 401537L ،
6) ضبط کی گئی ایک سلور گرے کلر کی ہونڈا کمپنی کی موٹر سائیکل MH 41 BB 2563 جس کی قیمت 70,000 ہے .
7) 5000 کا ایک لوہے کا الیکٹرانک وزنی کانٹا ۔
8) 12000 رویے کی ایک الیکٹرک موٹر SPEED NEO نامی لیبل لگی ہوئی اور گیس بھرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایک پلاسٹک کی نلی سمیت کل 102,000 روپے کا مال ضبط کیا ۔
اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے دیپک کھیرنار کی شکایات پر ملزم (1) عزیز الرحمان محمّد عقیل 24 سال گھر نمبر 695 خوشامد پورہ گروواروآرڈ مالیگاؤں (گرفتار ) ، (2) حامد سیٹھوا (پورا نام پتہ معلوم نہیں ) فرار کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 162/023 ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے آرٹیکل 3 اور 7 کے ساتھ آئے پی سی کی دفعہ 285، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے دیورے کررہے ہیں ۔